واشنگٹن، یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی سادہ تقریب کا انعقاد

واشنگٹن، یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی سادہ ...

  



واشنگٹن(آن لائن)واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،پاکستانی سفیر اسد ایم خان نے سفارتخانے کے صحن میں پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے،جس میں انہوں نے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کو مبارکباد دی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں قوم پر متحد ہونے کیلئے زور دیاگیا۔اپنے خطاب میں سفیر نے دنیا بھر میں بالخصوص امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور قوم کی تعمیر میں بانیان پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاکستانی سفیر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اس مشکل گھڑی میں پورے ملک کو ملکر اس سے نمٹنا ہوگا۔انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں پر زور دیا کہ وہ وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کے ہیلتھ مشیروں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمدکریں اور پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کے کردار کو سراہا جو کرونا وائرس کو روکنے کیلئے اس کاوش میں پیش پیش ہیں۔

یوم پاکستان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر