گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے،عمائدین

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے،عمائدین

  



پشاور (سٹی رپورٹر) گلبہا ر کے رہا ئشیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سو ئی نا درن گیس کے اعلیٰ عہدیداران سے مطا لبہ کیا ہے کہ گیس کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کر کے اس مشکل وقت میں ہمیں ریلیف فرا ہم کریں بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جا ئینگے اور اگر اس دوران کو ئی بھی نا خوشگوار واقع پیش آیا تو اُس کی تمام تر زمہ داری انتظا میہ پر عا ئد ہو گی انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ 3 روز سے صبح 8بجے سے رات 8تک سو ئی گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے کھا نا پکا نے میں شدید مشکلا ت پیش آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس کے خا تمہ کے پیش نظر تمام بازار اور ما رکیٹیں اور بچوں کے سکولز بند ہے تو دوسری جا نب سے صبح کے نا شتہ کے لیئے چا ئے بھی بازار سے لا نا پڑرہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اجتما عی طور پر پاکستان تحریک انصا ف کو 2018 کے الیکشن میں کا میا ب کر نے میں اہم کردار آدا کیا تھا جبکہ اسی وجہ سے ہما رے ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلوک بھرتا جا رہاہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے انہوں نے حکومت کو چا ہیئے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمیں ریلیف فرا ہم کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر