امریکہ ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے توپابندیاں ہٹائے، صدر حسن روحانی 

امریکہ ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے توپابندیاں ہٹائے، صدر حسن روحانی 

  



تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نئے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے، تو اسے پابندیاں ختم کر دینی چاہییں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو اپنے بیان میں روحانی نے یہ بھی کہا کہ تہران حکومت امریکا کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ روحانی کی یہ تقریر ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔ ایک روز قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایسی ہی تقریر میں امریکا کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ ایران مشرق وسطی کے خطے میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کیسز کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز ہے۔

مزید : علاقائی