جوہر ٹاؤن، نجی ہوٹل میں شوہر کی پر اسرارموت، بیوی چھوڑ کر فرار 

  جوہر ٹاؤن، نجی ہوٹل میں شوہر کی پر اسرارموت، بیوی چھوڑ کر فرار 

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر) جوہرٹاؤن کے نجی ہوٹل میں 65سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق  جوہرٹاؤن کے علاقے میں گوجرانوالہ کے اصغر نے بیوی کے ہمراہ 4 روز قبل کمرہ کرایہ پر لیا تھا، گزشتہ روز ہوٹل انتظامیہ نے صفائی کے لیے کمرہ کھولا تو اصغر کی لاش پڑی ہے جبکہ اس کی بیوی کمرے سے غائب ہے، ہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ اصغر کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کی تحقیقات کیں جائیں گی۔ جبکہ اس کی بیوی کی تلاش بھی کی جارہی۔

مزید : علاقائی