مصری صدر السیسی کا کرونا وائرس کیخلاف 6ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان 

  مصری صدر السیسی کا کرونا وائرس کیخلاف 6ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان 

  



 قاہرہ (این این آئی)مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کرونا کے بحران سے نمٹنے کے لئے تقریبا6 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ  کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرنے کے ساتھ ہر طرح کے معاشی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ خوراک کے سامان کی دستیابی میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ اسٹریٹجک ذخیرہ کافی ہے۔کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے دو ہفتوں تک عوام کو گھروں کے اندر رہنا ہوگا۔مصری صدر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ حکومت کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے کامیابی سے اقدامات کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی بیماری کے حوالے سے حکومت سے کوئی چیز نہیں چھپائی۔ مصر میں کرونا سے متعلق سرکاری اعدادو شمار میں مکمل شفافیت ہے اور ہم کامیابی سے اس وباء کو کنٹرول کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے صنعتی شعبے میں فنانس کمپنیوں کو 10 فی صد مارک اپ پر 100 ارب پاؤنڈ قرض کی شکل میں ادا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مصری اسٹاک ایکسچینج کی مدد کے لیے 20 ارب پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی