امریکا،کورونا ویکسین فروخت کرنیوالی فراڈ ویب سائٹ بند

امریکا،کورونا ویکسین فروخت کرنیوالی فراڈ ویب سائٹ بند

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکامیں کورونا وائرس ویکسین کی فروخت کا دعویٰ کرنے والی فراڈ ویب سائٹ بند کردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ویکسین کادعویٰ کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، یہ ایک فراڈ ویب سائٹ ہے جوآن لائن فروخت کے بہانے صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر مانگ رہی تھی۔محکمہ انصاف کا کہناتھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی