مہنگے ماسک، سینی ٹائزر بیچنے پر 2 میڈیکل سٹور کوجرمانہ

مہنگے ماسک، سینی ٹائزر بیچنے پر 2 میڈیکل سٹور کوجرمانہ

  



لاہور (کرائم رپورٹر) مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والے 2 میڈیکل سٹور کو 25، 25 ہزار روپے جرمانہ۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کے نوٹس پر سپیشل مجسٹریٹ اور تھانہ گلشن اقبال پولیس نے کریم بلاک میں ٹرپل اے فارمیسی اور عمر میڈیکل سٹور پر مشترکہ چھاپہ مارا۔ دونوں دکانداروں کو 25، 25ہزار جرمانے کے علاوہ وارننگ بھی جاری کی گئی۔

سی سی پی او نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے تناظر میں ناجائز منافع خوری انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ شہری بلاجھجھک مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والوں کی شکایت کریں۔ فوری قانونی کارروائی کریں گے۔

مزید : علاقائی