میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکراکرایک شخص جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکراکرایک شخص جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر میٹرو بس کے جنگلے سے جا ٹکرائی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ میں تعینات اہلکار حامد فریاد نامی شخص سے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں فریاد نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -