ڈرامے معاشرے کا عکس ہوتے ہیں،اداکارہ جویریہ عباسی

ڈرامے معاشرے کا عکس ہوتے ہیں،اداکارہ جویریہ عباسی

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے، کچھ چیزیں اضافی بھی شامل کی جاتی ہیں جن پر ضرور تنقید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن بھی ممالک میں ڈرامہ بنتا ہے ان میں ہمارے ڈرامے کو سبقت حاصل ہے اور بہت سے ممالک نے ہمارے ڈراموں کی تعریف کی ہے۔ ہمارے ڈرامے میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے اور لوگ معاشرے کے معاملات سے آگاہی رکھنے کے لئے ایسے ڈرامہ دیکھتے ہیں۔آج تو ایسے موضوعات پر بھی ڈرامے بن رہے ہیں جنہیں زیر بحث بھی نہیں لا یا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت عروج سے ہے اور یہاں کے اداکاروں نے اپنی اہلیت ثابت کی ہے اور پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے جو بہت خوش آئند بات ہے امید ہے مستقبل میں اچھے ڈرامہ بنیں گے۔

مزید : کلچر