کشمیریوں کے لاک ڈاؤن پر فیصل قریشی کا اظہار افسوس

کشمیریوں کے لاک ڈاؤن پر فیصل قریشی کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکار فیصل قریشی نے کراچی میں لاک ڈان کی صورتحال کے بعد لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار کا احساس دلا دیا۔انہوں نے موجودہ حالات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ فیصل قریشی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔ فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ابھی تو صرف لاک ڈان چل رہا ہے، سوچو وائی فائی نہ ہو، بجلی نہ ہو، اپنی مرضی سے نماز نہ ادا کر سکیں، کھانا نہ پکا سکیں سوچو۔اداکار نے مزید لکھا کہ ابھی ایک امید ہے کہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔
پر ہمارے کشمیری بہن بھائی، کبھی ان کا بھی سوچو۔

مزید :

کلچر -