اداکاروں کی وائرس سے بچاؤ کیلئے قوم سے احتیاط کی اپیل

اداکاروں کی وائرس سے بچاؤ کیلئے قوم سے احتیاط کی اپیل

  



لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان کے فنکاروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قوم سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔ معروف اداکار احسن خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب نے کورونا وائرس سے بچنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے، جو ہدایات ہمیں طبی ماہرین اور حکومت کی جابنب سے دی جارہی ہیں ان پر ہم سب نے مل کر عمل کرنا ہے۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک جنگ ہے، ہم نے سمجھداری سے اس جنگ کو جیتنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل بائیکاٹ کیجئے اور بار بار 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ گلوکارہ سارہ رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وبائی بیماری کورونا سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز اور حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ ہم نے خود کو سنبھالنا ہے، خود کو گھر تک محدود رکھیں۔ میگھا کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ ہمت اور بہادری کے ساتھ لڑنی ہے اور امید ہے کہ ہم یہ جلد جیت جائیں گے۔

مزید : کلچر