کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی،طاہر نوشاد
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کامیڈین طاہر نوشادنے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں۔طاہر نوشادنے کہا کہان دنوں کرونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک طوفان مچایا ہوا ہے ہزاروں لوگ اس وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے کوچ کرگئے ہیں پم سب کو مل کر اس وائرس کے خلاف جنگ کرنا ہوگی اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔
صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔