گھر پر رہنا کرونا کا بہترین علاج،گلوکار عاصم اظہر

گھر پر رہنا کرونا کا بہترین علاج،گلوکار عاصم اظہر

  



لاہور (فلم رپورٹر) معروف گلوکار عاصم اظہر نے کورونا سے متاثرہ باقی ملکوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس باقی دنیا کی مثالیں ہیں جنہیں اس مرض سے لڑنے کا موقع ملا لیکن انہوں نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا، اب ہماری باری ہے، ہمیں ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ کرم اپنے گھر والوں کی خاطر، اپنے عزیز و اقار کی خاطر گھروں پر رہیں۔عاصم اظہر نے کورونا وائرس کا علاج گھر پر رہنے کو قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے ماسک پہنے اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایک خبر موصول ہوئی ہے کہ کورونا کا علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کورونا کی دوا گھر میں قیام قرار دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ا س پیغام کو زیادہ سے زیادہ آگے بڑھائیں اور زندگیاں بچائیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے کے لیے ہمیں مزید کام کرنا ہے تاکہ ایک دوسرے کے لئے مثال قائم کریں۔

مزید : کلچر