خواہش ہے محنت سے نمایاں مقام حاصل کروں،محسن علی

خواہش ہے محنت سے نمایاں مقام حاصل کروں،محسن علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) ماڈلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اس فیلڈٖمیں قدم رکھا ہے،بہت جلد مختلف نوعیت کے کمرشلز اور ڈراموں میں اداکاری کرتا نظر آؤں گا،یہ بات گزشتہ روز ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل مخدوم محسن علی نے کہی۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں میرے کام کو لوگ پہچانیں اور اس کے ساتھ میرے ملک و قوم کا نام بھی روشن ہو۔کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد لوگ مجھے بطور ماڈل و ایکٹر ٹی وی سکرین پر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ دیکھیں گے اور مجھے امید ہے کہ میں اس فیلڈ میں اپنے سینئرز سے سیکھ کر آگے بڑھوں گا۔

مزید : کلچر