کرونا کی وجہ سے لائبہ خان کی فلموں کی شوٹنگز منسوخ

کرونا کی وجہ سے لائبہ خان کی فلموں کی شوٹنگز منسوخ

  



لاہور (فلم رپورٹر)کرونا وائرس کی وجہ سے اداکارہ و پرفارمر لائبہ خان کی تمام فلموں کی شوٹنگز منسوخ کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ فلمساز مہر اسلم کی نئی فلم”پتر غنڈے دا“ کے آئٹم سونگ نے دھوم مچادی، ہدائتکار باسو چوہدری کی نئی پنجابی فلم”پتر غنڈے دا“ کا یہ آئٹم سونگ اداکارہ لائبہ خان پر فلمایا ہے جس میں لائبہ خان نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔گذشتہ دنوں اس فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جس نے دھوم مچادی

۔اس آئٹم سونگ کی وجہ سے لائبہ خان کو 9 فلموں کے آئٹم سونگ مل گئے ہیں۔

مزید : کلچر