قوم حکومت کا مشکل وقت میں ساتھ دے، گلوکارہ گل پائڑہ

قوم حکومت کا مشکل وقت میں ساتھ دے، گلوکارہ گل پائڑہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ گل پانڑہ نے کہا میری تمام قوم سے اپیل ہے اور درخواست ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں اور تمام احتیاطی تدابیریں اختیار کریں۔ گلوکارہ نے کہا کہ چین اور اٹلی میں اس وائرس کو لوگوں نے سنجیدہ نہیں لیا اس لیے اس نے وہاں کے لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک جیسی صورتحال پاکستان میں نہ بنے اس لئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ گل پانڑہ نے کہا کہ ہمیں اس وبا کے خلاف ایک ہوکر لڑنا ہے، ہم اس میں ضرور سرخ رو ہوں گے۔گل پانڑہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں انہوں نے قوم سے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کا کہا ہے۔

کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختار کرنے پر زور دیا ہے۔ گل پانڑہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور بالخصوص پاکستانی عوام کے لئے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

مزید : کلچر