اللہ تعالی ہم سب کو کرونا وائرس سے بچائے،لائبہ علی

اللہ تعالی ہم سب کو کرونا وائرس سے بچائے،لائبہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) کوریوگرافر لائبہ علی نے پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے بچائے۔مجھے یقین ہے کہ اس موذی وبا سے بہت جلد چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا اس کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے۔

یک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے کہا کہ سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے۔ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

مزید : کلچر