کورونا وائرس کیخلاف قوم متحد ہے، دینی رہنماوں کا عزم

کورونا وائرس کیخلاف قوم متحد ہے، دینی رہنماوں کا عزم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف دینی رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہے،احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سمیت حکومتی اقدامات کی حمایت اورتمام وبائی بیماریوں اورمسائل کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے،مسجدیں بند کرنے اورنمازیوں کو روکنے کی بجائے بھرپورحاضری اورکثرت سے توبہ واستغفار اور ذکرواذکاکو انفرادی واجتماعی طور معمول بنایا جائے،جمعہ27مارچ کو صوبہ بھرمیں یوم رجوع الی اللہ توبہ استغفار منانے پراتفاق کیا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان مرکزی رہنما صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب،جے یو ٓئی سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد اورجمعیت مرکزی اہل حدیث سندھ کے صدر مفتی محمد یوسف قصوری ودیگر سے صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جماعت اسلامی سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔جماعت اسلامی وفد نے دینی رہنماوں کو جاری رجوع الی اللہ مہم اورمرکزی امیرسینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچایا۔تمام دینی رہنماوں نے کورونا وائرس سمیت موجودہ ملک وملت کی صورتحال اوردرپیش چیلینجزپوری قوم سے صبرواستقامت،اتحاد ویکجہتی اوررجوع الی اللہ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری انسانیت مشکل اوربڑے امتحان میں ہے،کوروناوائرس سمیت ہربیماری اللہ اورشفا بھی وہی دیتا ہے،اللہ کی نارضگی کی وجہ سے یہ ساری مصیبتیں آئیں ہیں۔اس مرحلے میں ڈرنے اورخوف کی فضا پیداکرنے کی بجائے اللہ سے رجوع،امید اورحوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔مسجدوں میں نمازیوں کو احتیاط کے ساتھ وضوخانے اورجائے نماز کی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جائے۔کورونا وائرس کی بجائے اس کے خالق سے ڈرنے اورقوم کے دین سے جوڑا جائے۔ اس موقع پرسینیٹرسراج الحق نے بھی صاحبزادہ شاہ اویس نورانی سے ٹیلی فون پر کورونا وائرس سمیت ملک وملت کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوں نے اس بات پراتفاق کیا کہ دینی جماعتیں جلد اجلاس بلاکرقوم کی رہنمائی کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں،اس مشکل گھڑی میں دینی جماعتیں قوم کو ہرگزتنھا نہیں چھوڑیں گی۔رہنماوں علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ منبرومحراب سے قوم کی رہنمائی،احتیاطی تدابیر اوراللہ سے رجوع کرنے کی ترغیب دیں۔دینی رہنماؤں نے کہاکہمشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے،اہل خیرروزانہ اجرت پرکام کرنے والے محنت کشوں اورسفیدپوش لوگوں کی بھرپور مدد کریں۔۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،جے یوپی کے محمد مستقیم نورانی،نظام مصطفی پارٹی کے قدیر شریف،حنیف بخاری،جے یو ٓئی کے محمد اسلم غوری، مولانا رشید نعمانی بھی موجودتھے۔

مزید : صفحہ اول