مہمند،پولیس کی کارروائی،159 کنال پر پوست کی فضل تلف

مہمند،پولیس کی کارروائی،159 کنال پر پوست کی فضل تلف

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند پولیس کی کاروائی سے 159 کنال اراضی پر کاشت پوست کی فصل تلف۔ آر پی او مردان ریجن اور ڈی پی او مہمند کی ہدایت پر ضلع مہمند پولیس فورس نے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے پوست کی فصل تلف کی ہے۔ پوست فصل تلف کرنے کے آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 409 کنال اراضی پر پوست کی فصل تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے لوئر مہمند اپر پڑانگ غار کے علاقوں ناصر کلے، ڈیگئی، بلو گے، قونج کلے، بہلولا و دیگر دور افتادہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں 159 کنال اراضی پر کاشت فصل کو تلف کر دیا گیا ہے۔ پوست کا فصل تلف کرنے کا مہم جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 409 کنال آراضی پر پوست کی فصل تلف کر دیا گیا ہے۔ پوست تلف کرنے کے مہم آر پی او مردان ریجن شیر اکبر خان اور ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کی ہدایات پر ایس ڈی ایس پی دلفراز، ڈی ایس پی اپر پڑانگ غار خالد خان کی نگرانی میں پانچ روز سے شروع ہے۔ جس کے دوران اب تک مجموعی طور پر 409 کنال اراضٰ پر کاشت پوست کی تیار فضل تلف کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او مہمند نے کہا کہ علاقے میں منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پوست کی فصل کو تلف کیا جائیگا۔ اور مہمند پولیس نے پوست فصل کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جو کہ آخری پودے کے خاتمے تک جاری رہیگا۔ عوامی حلقوں اور مقامی عمائدین نے پولیس کو اپریشن کے دوران ہر قسم کے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : صفحہ اول