اوچ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 11 دکاندار گرفتار

اوچ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 11 دکاندار گرفتار

  



اوچ دیر لو ئر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ عدنان احمدخان کا قصایوں،کر یانہ سٹوروں،اور نان فروشوں اور سبزی فروشوں کے دکانوں پر چھاپے11افراد گر فتارتفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمیشنر عدنان احمدخان نے تیمر گرہ بازاروں پر اچانک چھاپے مار کرسر کاری نرخ نامہ سے تجاوزکر نے ناقص اور مضرصحت اشیاء فروخت کر نے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 11دکانداروں کو گر فتارکر کے ان سے ہزاروں رو پے جر مانہ وصول کیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر عدنان احمدخان نے کہا کہ سرکاری نر خ نامہ سے زائد قیمتوں پر سودا فروخت کر نے کی اجازت نہیں دینگے۔اور عوام کو سر کاری قیمت پر اشیا ء کی فر اہمی یقینی بنائیں گے۔اسسٹنٹ کمیشنر ادینزئی شیر رحمان نے بھی اوچ لو ئر دیر میں متعدد دکانوں پرچھا پے مارکر سر کاری نر خ سے تجاوز کر نے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر