مہمند، قبائلی ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اقدامات میں تیزی

مہمند، قبائلی ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اقدامات میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، قبائلی ضلع مہمند میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اقدامات میں تیزی۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں نے بھی عوامی شعور اُجاگر کرنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے۔ ہیڈ یوارٹر غلنئی بازار اور اہم چیک پوسٹوں پر تمام آنے جانے والے مسافروں میں پمفلٹس اور ماسک تقسیم کئے گئے۔ ان میں ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کے سیکرٹری فوزی خان، مرستیال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حمید اللہ، عبداللہ، ضلع مہمند سوشل ویلفیئر کے ایڈیشنل چیف وارڈن فضل ہادی مہمند، مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مہمند، جی ایس محب علی، مہمند پریس کلب کے صحافیوں اور رضا کاروں نے حصہ لیا۔ مرستیال فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے بچھلے ایک ہفتے سے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے مختلف مقامات پر پمفلٹس اور ماسک تقسیم کرنا شروع کئے ہیں۔ جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں ہدایات درج کئے گئے ہیں۔ کہ حکومتی اقدمات اور ہدایات پر عمل کرے اور اس خطرناک وائرل بیماری کے روک تھام کیلئے بھر پور تعاؤن کرے۔ دوسری جانب مقامی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ اقدامات جاری ہے۔ جس میں روزانہ تمام بازاروں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔ ضلع مہمند کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کا مکمل معائنہ ہو رہا ہے۔ جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے غلنئی، مامد گٹ اور یکہ غنڈ میں تمام تر بنیادی سہولیات مہیا کئے گئے ہیں۔ جہاں پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ دن رات موجود رہتا ہے۔