ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا پولیس لائن شاہ منصورکا دورہ

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا پولیس لائن شاہ منصورکا دورہ

  



صوابی( بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے پولیس لائن شاہ منصورکا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کے رہائش ، واش روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او عمران شاہد نے دیگر ضروریات کے مطابق سنیٹرز کا انتظام،پولیس ملازمین کو کرونا وائرس کے متعلق تفصیلی ہدایات دی۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد نیجملہ نفری کو کورونا وائرس کے حوالے سے اگاہ کیا اور اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے، اپنے سمیت دیگر افراد کو اس سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے مکمل آگاہی اور معلومات فراہم کرتے ہوئے شرکاہ کو کورونا وائرس کی ابتدائی علامات، متاثرہ مریض کی علامات،، گھر یا دفتر کو اس سے کیسے محفوظ رکھا جائے ہاتھ مکمل کس طرح دھونے چاہئے، ماسک کا استعمال، عام نزلہ زکام اور کرونا وائرس کے درمیان تمیز، کورونا وائرس کی ترسیل کے بنیادی ذرائع اور کیسے ان سے رکا جائے اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ اور خاص طور پر چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ ماسک کا استعمال اورغیر ضروری میل جول اور حوالات میں رکھے گئے قیدیوں کے حوالے سے مکمل احتیاط اور صاف ستھرائی کے حوالے سے تمام تر حفاطتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے مزید کہا کہ ان معلومات اور اقدامات کو اپنے تھانہ جات، چوکیات اور دفاترسمیت تمام سٹاف تک بڑھایا جائے تاکہ خود بھی اس سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر