مردان میں کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم جاری
مردان (بیورورپورٹ)کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر کورونا وائرس کے خلاف اگاہی مہم جاری ہے!اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو کا ٹی ایم او نثار خان کے ہمراہ کورونا آگاہی پمفلٹس، ماسک مختلف بازاروں میں تقسیم کئے گئے جبکہ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔مذید ٹی ایم اے مردان، تخت بھائی، کاٹلنگ و رستم کی جانب سے مختلف پوئنٹس پر کلورین ملا پانی کے ٹینکر سمیت ڈیٹول سوپ رکھے گئے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ بازار میں وقفہ وقفہ سے ہاتھ دھوئیں تا کہ کورونا وائرس جیسی وباء سے بچا حا سکے۔