کرونا وائرس، نوشہرہ کینٹ سمیت شہرکی اہم شاہراہیں بند سڑکیں ویراں بزار سنسان

کرونا وائرس، نوشہرہ کینٹ سمیت شہرکی اہم شاہراہیں بند سڑکیں ویراں بزار سنسان

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کرونا وائرس کی پیش نظر نوشہرہ کینٹ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں بند سڑکیں ویران بازار سنسان 23مارچ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات ملتوی بچوں کا امتحانات کے بعد چھٹیوں کا مزا ماند پڑ گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی کرونا وائرس کی پیش نظر کاروبار زندگی و معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے اور ضلع نوشہرہ کی کاروباری، تفریحی، اور تجارتی حوالے سے سب سے مصروف ترین علاقہ نوشہرہ کینٹ، اکوڑہ خٹک، رسالپور کینٹ و سول بازار، پبی سمیت دیگر علاقوں میں ہو کا عالم رہا کیونکہ صوابئی و وفاقی حکومتوں کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی پیش نظر عوام اپنی سیاسی، سماجی اور کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کو محدود کریں اور اپنے گھروں میں رہے جس کی وجہ سے ضلع نوشہرہ میں شاہراہیں بند سڑکیں ویران بازار سنسان یہاں تک کہ 23مارچ کے اہم اور تاریخ ساز دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات بھی ملتوی کر دئیے گئے جس سے شہر بھر میں ہو کا عالم رہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر