کرونا وائرس،تحصیل میونسپل کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

کرونا وائرس،تحصیل میونسپل کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل مونسپل ایڈ منسٹر یٹر و ٹی ایم او نوشہرہ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ کرونا وائر س کی پیش نظر اور کرونا وائر س کی روک تھام اور تدارک کے سلسلے میں ٹی ایم اے نوشہرہ کے افسران و اہلکاروں نے صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق سرکاری چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ٹی ایم اے نوشہرہ عوام کی خدمت اور صاف و ستھرا ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تھا اور رہے گا کیونکہ ٹی ایم اے نوشہرہ کا نصب العین عوامی خدمت اور بہتر صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک ایمپلائز یونین کے صدر گوہر خان بھی موجود تھے ٹی ایم او نوشہرہ جہانگیر خان نے مزید کہا کہ عوام خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ صحت مند معاشرے کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی وباء پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا جائے ٹی ایم اے نوشہرہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ، مسلم بازار، شاہ گل بابا ارٹ اور تحصیل کونسل نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں ہاتھ دھونے کے لئے مکمل بندوبست کر دیا گیا ہے اور عوام ٹی ایم اے نوشہرہ کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ صفائی مہم میں ممکمل تعاون کریں کیونکہ ہم نہ صرف خود کو ان موذی امراض سے بچاسکتے ہیں بلکہ اپنے آس پاس کے مکینوں کو بھی نہ صرف کرونا وائرس بلکہ دیگر موذی امراض سے بھی بچا سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر