مٹہ،اندھے قتل کا سراغ،چھوٹا بھائی اور بیوی قاتل نکلے

مٹہ،اندھے قتل کا سراغ،چھوٹا بھائی اور بیوی قاتل نکلے

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) شہیدان وینئے پولیس چپریال مٹہ نے اندھے قتل کی سراغ صرف چھ گھنٹوں میں لگادی برتھانہ زوڑا میں قتل ہونے والے شخص کی قتل خودکشی نہیں بلکے اپنے چھوٹے بھائی اور بیوی نے ملکر قتل کیا دونوں ملزمان کی درمیان ناجائز تعلقات تھی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے الہ قتل بھی برامد کرلی عوام ساتھ دیں پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے شہیدان وینئے پولیس نے بارویں اندھے قتل کی جدید طرز تفتش پر سراغ لگا کر ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر وہ تمام پولیس اور افسران کو مبارکباد دیتے ہیں ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان اور ایس ایچ او حیات خان کے مٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان نے کہا کہ گذشتہ رات مٹہ برتھانہ زوڑا میں مسمی ظفر اللہ کو اپنے گھر کی کمرے میں قتل کیا گیا مقتول کی قتل کو گھر والوں نے خود کشی قراردینے کی کوشش کی لیکن ڈی پی او سوات اور ایس پی اپرسوات سمیت دیگر اعلیٰ احکام کے خصوصی ھدایات پر انکے نگرانی میں ایس اپچ او شہیدان وینئے پولیس تھانہ حیات خان کے قیادت میں پولیس افسران جس میں تفتشی پولیس افسران بھی شامل تھے پولیس نے ریکارڈ چھ گھنٹوں کی اندر اندر اس اندھے قتل کی سراغ لگالی انہوں نے کہا کہ مقتول ظفراللہ کے چھوٹے بھائی عنایت اللہ اور بیوی مسماۃ (ف) کی درمیان ناجائز تعلقات تھے جس پر بیوی اور بھائی نے ملکر مسمی ظفراللہ کو قتل کیا اور بعد میں قتل کو خود کشی کی رنگ دینے کی کوشش کرتے تھے انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث دونوں ملزمان الہ قتل کیساتھ گرفتار کی ہے اس موقع پر ایس ایچ او حیات خان تفتش افسرسردار العلوم اور ایس ایچ او مٹہ تھانہ محمد حلیم خان بھی موجود تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر