معاشی مسائل سے زیادہ انسانی جانیں قیمتی ہیں،ایمل ولی خان

معاشی مسائل سے زیادہ انسانی جانیں قیمتی ہیں،ایمل ولی خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک مشترکہ، مضبوط اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، اے این پی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے موجودہ حالات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایمل ولی خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، مشترکہ حکمت عملی سے ہی اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، ملک اس وقت ایک وبا کے لپیٹ میں ہیں، حالات سیاست نہیں بلکہ اتفاق کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وائرس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ ہوگا، معاشی مسائل سے زیادہ انسانی جانیں قیمتی ہیں، اب تاخیر نہیں تعجیل کی ضرورت ہے اور عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں اس وبا سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیغامات پھیلانے کی مزید ضرورت ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر