عوام ذاتی اختلافات کو بھول کر وبا کامقابلہ کریں، عبدالقدیر اعوان

عوام ذاتی اختلافات کو بھول کر وبا کامقابلہ کریں، عبدالقدیر اعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایسا وبائی مرض ہے جو بڑی شدت سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جبکہ اس کے تدارک کے لیے ہر ایک کی اپنی حیثیت کے مطابق ذمہ داری ہے جہاں حکومت وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہہ رہی ہے وہاں ہم سب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ مفتیان اکرام اور علماء کرام اپنی ذمہ داری ادا کر تے ہوئے جہاں جس حد تک عبادات کی اجتماعات کی اجازت دے رہے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے اورجہاں جہاں جو منتظمین ہیں عوام کی حفاظت کے لیے جو بھی احکامات جاری کر رہے ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے۔اور یہ وقت قومی ہمیت کا ہے اپنے ذاتی اختلافات کو بھول کر اس وبا کا اتحاد اور اتفاق سے مقابلہ کریں۔اور خود کو رضاکارانہ طور پر ہر وقت تیار رکھیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا فرمائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر