ٹوپی میں لاک ڈاؤن،تجارتی مراکز بند،اشیاء خوردونوش کی دکانیں کھلی

ٹوپی میں لاک ڈاؤن،تجارتی مراکز بند،اشیاء خوردونوش کی دکانیں کھلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی(نمائندہ خصوصی)ٹوپی میں مکمل لاک ڈاؤن بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند مکمل شٹرا ڈاؤن کی تاکید صرف کریانہ سٹور میڈیکل سٹور اور گوشت کی دکانیں دن کو کھلی رہے گی اے ای سی ٹوپی مہران خان نے ڈپٹی کمشنر صوابی کے حکم پر ٹوپی بازار میں وارننگ واک کیا تھانہ ٹوپی کے ایس ایچ او نیاز علی الخیر انجمن تاجران ٹوپی کے صدر سلیم خان،افتخار احمد اور دیگر کے ہمراہ ٹوپی مرکزی بازار کا دورہ کیا اور تمام دوکانداروں کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے تاکید کی کہ فوری طور پر تین دن کیلئے دوکانات بند کریں صرف کریا نہ سٹور مچھلی،گوشت،مرغی شاپ اور میڈیکل سٹور ضابطہ کے مطابق کھلے رہیں گے باقی ہر قسم دوکان بند رہے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی