سٹاک مارکیٹ سے متعلق ادارے آج کھلیں گے، ایس ای سی پی

سٹاک مارکیٹ سے متعلق ادارے آج کھلیں گے، ایس ای سی پی
سٹاک مارکیٹ سے متعلق ادارے آج کھلیں گے، ایس ای سی پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ آج سٹاک مارکیٹ اور کپیٹل مارکیٹ سے متعلقہ ادارے کھلے رہیں گے۔
ایس ای سی پی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ صبح گیارہ بجے شروع کی جائے گی۔مارکیٹ ہالٹ کا دورانیہ بھی 45 منٹ سے بڑھا کر دو گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ یہ ہدایات 24 مارچ سے آئندہ 15 روز کےلئے جاری کی گئی ہیں۔سٹاک ایکس چینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری کاروباری تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔