دنیاتنازعات کو فوری ختم کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا سے جنگ بندی کی اپیل

دنیاتنازعات کو فوری ختم کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا سے جنگ بندی کی ...
دنیاتنازعات کو فوری ختم کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا سے جنگ بندی کی اپیل

  



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیاتنازعات کو فوری ختم کرے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ جنگ سے متاثرہ مماملک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے ، دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے ،انتوینوگوتریس نے کہاہے کہ جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر ہورہے ہیں۔

یہ وقت قومیت،مسلک اور عقیدے کی جنگ کا نہیں وائرس سے لڑنے کا ہے،دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی