یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے،وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے عدالت برخاست کرنے کی صدرسپریم کورٹ بار کی استدعا مستردکردی

یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے،وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں،چیف جسٹس پاکستان ...
یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے،وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے عدالت برخاست کرنے کی صدرسپریم کورٹ بار کی استدعا مستردکردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ بار کے صدر کی عدالت برخاست کرنے کی استدعا مستردکردی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے،وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں،ہم اس اہم ادارے کو بند نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارکے صدرنے چیف جسٹس سے عدالت برخاست کرنے کی استدعاکردی،صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عدالت سے گزارش ہے موجودہ صورتحال کے باعث مقدمات میں التوا دے دیا جائے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے،وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں،ہم اس اہم ادارے کو بند نہیں کرسکتے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں علامتی طور پر موجود رہنا ہے، چیف جسٹس نے صدر سپریم کورٹ بار کی مقدمات میں التو کی استدعا مسترد کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد