آپ کی درخواست میں آدھی آپ کی تعریف ہے اور باقی کچھ نہیں ،لاہورہائیکورٹ،جوڈیشنل ایکٹو ازم پینل کی کورونا سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست مسترد

آپ کی درخواست میں آدھی آپ کی تعریف ہے اور باقی کچھ نہیں ...
آپ کی درخواست میں آدھی آپ کی تعریف ہے اور باقی کچھ نہیں ،لاہورہائیکورٹ،جوڈیشنل ایکٹو ازم پینل کی کورونا سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے کوروناوائرس سے بچاﺅ سے متعلق درخواست میں جوڈیشنل ایکٹو ازم پینل کی فریق بننے کی درخواست مستردکردی،جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس کوئی ڈیٹا ہے جو درخواست میں فریق بن رہے ہیں،آپ کی درخواست میں آدھی آپ کی تعریف ہے اور باقی کچھ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے درخواستوں پر لارجر بنچ نے سماعت کی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ ریلوے سٹیشن ایئرپورٹ پر سینی ٹائزرفراہم نہیں کئے جا رہے ،جسٹس عائشہ اے ملک نے کہاکہ آپ کے پاس کوئی ڈیٹا ہے جو درخواست میں فریق بن رہے ہیں ،آپ کی درخواست میں آدھی آپ کی تعریف ہے اور باقی کچھ نہیں ،عدالت نے فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمیں ڈرامے کی صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا ،اس طرح کی درخواستیں وقت ضائع کرتی ہیں،اداروں  کو کام کرنے دیں یہ نہ ہو سارادن یہاں بیٹھے رہیں ۔
درخواست گزار نے کہاکہ بچوں سے ملاقات کیلئے بھی طریقہ کار بنایا جائے ،عدالت نے درخواست مسترد کردی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم پورے پنجاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔