نواز شریف کو کورونا سے بچانے کیلئے کس کی خدمات حاصل کرلی گئیں؟ لندن سے خبرآگئی

نواز شریف کو کورونا سے بچانے کیلئے کس کی خدمات حاصل کرلی گئیں؟ لندن سے ...
نواز شریف کو کورونا سے بچانے کیلئے کس کی خدمات حاصل کرلی گئیں؟ لندن سے خبرآگئی

  



لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے لندن میں شریف فیملی نے گائز ہسپتال کی ہیماٹولوجی کی خصوصی ٹیم کی خدمات حاصل کر لیں۔نواز شریف کی عمر اسوقت 70 سال سے زائد ہے اور ان پر کورونا وائرس کے حملے کے خدشات زیادہ ہیں جس کی وجہ سے انکے علاج دیکھ بھال کے لئے خصوصی ٹیم انکی نگہداشت میں مصروف عمل ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ٹیم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو مقررہ حد تک برقرار رکھنے میں کوشاں ہیں۔ چینل ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے آپریشن کے لئے رائل بولٹن ہسپتال کا انتخاب کیا ہے۔ نواز شریف کی شدید خواہش تھی کہ ان کے آپریشن سے قبل وہ اپنے تمام بچوں سے مل سکیں تاہم مریم نواز کو تاحال حکومت اور عدالت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے آپریشن کے وقت شہباز شریف یا مریم نواز میں سے کوئی ایک لندن میں ہی ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور