کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ، پاکستان ریلوے کا پورے ملک میں ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ ،کب سے ؟

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ، پاکستان ریلوے کا پورے ملک میں ٹرینیں بند ...
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ، پاکستان ریلوے کا پورے ملک میں ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ ،کب سے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 تک جا پہنچی ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے اب پاکستان ریلوے نے بھی ملک بھر میں ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ریل گاڑیاں آج رات 12بجے کے بعد روک دی جائیں گی ، فیصلے پر عملدرآمد وزیراعظم عمران خان کی حتمی اجازت کے بعد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہماری تجویز ہے کہ ملک میں ٹرینیں بند کر دی جائیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہماری تین تین ماہ کی بکنگ ہوتی ہے اور اس کیلئے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے ری فنڈ کیلئے چاہیے ہوں گے ، پہلی تاریخ بھی آ رہی ہے تو تنخواہیں بھی دینی ہوں گی ،اس حوالے سے آج دو پہر تین بجے تک فیصلہ ہو جائے گا ۔

مزید :

قومی -