”اگر عوام نے یہ کام نہ کیا تو پھر کرفیو لگانا پڑے گا “، کورونا وائرس، سندھ حکومت نے خبر دار کر دیا

”اگر عوام نے یہ کام نہ کیا تو پھر کرفیو لگانا پڑے گا “، کورونا وائرس، سندھ ...
”اگر عوام نے یہ کام نہ کیا تو پھر کرفیو لگانا پڑے گا “، کورونا وائرس، سندھ حکومت نے خبر دار کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں آج سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاﺅن کا دوسرا روز ہے لیکن اس کے باوجود بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور لاک ڈاﺅن کے احکامات کو ہواﺅں میں اڑا دیاہے جس پر وزیراطلاعات سندھ نے کہاہے کہ اگر لوگ گھروں میں نہیں رہیں گے تو حکومت کو کرفیو لگانا پڑے گا ۔

نجی ٹی وی اے آ روائے نیوز کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہناتھا کہ لوگ گھروں میں نہیں رہیں گے تو پھر حکومت کو کرفیو لگانا پڑے گا ، عوام سے سختی کرنا پڑی تو پیشگی معذرت کرتاہوں ۔ کراچی میں لاک ڈاﺅن کے باوجودسڑکوں پر معمول کا رش ہے اور شہریوں نے لاک ڈاﺅن کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے ، رکشے چل رہے ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے ، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 372 افراد کو گرفتار کیاہے ۔سندھ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے ۔

مزید : قومی