کورونا وائرس،حکومت کی جانب سے ایک ہزار ارب سے زیادہ کا ریلیف پیکج متوقع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے ایک ہزار ارب سے زیادہ کا ریلیف پیکج متوقع ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا،مشیرخزانہ،مشیر تجارت،وزیر اقتصادی اورسمیت دیگر ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں فوری ضرورت کے باعث معاشی امدادی پیکیج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا،معاشی ٹیم کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی پیکیج مختص کرے گی ۔
کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے ایک ہزار ارب سے زیادہ کا ریلیف پیکج متوقع ہے ،حکام وزارت خزانہ نے کہاکہ ڈیلی ویجزز کیلئے وظیفہ مقر رہو سکتا ہے ۔حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان متوقع ہے اس کے علاوہ برآمد کنندگان کیلئے زیرالتواٹیکس ریفنڈز جاری ہونے کا امکان ہے۔