پنجاب کابینہ نے ” کورونا آرڈنینس 2020 “ کی منظوری دیدی ، خلاف ورزی پر کیا سزا ہو گی ؟ جانئے

پنجاب کابینہ نے ” کورونا آرڈنینس 2020 “ کی منظوری دیدی ، خلاف ورزی پر کیا سزا ...
پنجاب کابینہ نے ” کورونا آرڈنینس 2020 “ کی منظوری دیدی ، خلاف ورزی پر کیا سزا ہو گی ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کابینہ نے ” پنجاب کورونا آرڈنینس 2020“ کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کورونا آرڈیننس کے ذریعے کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا ،کسی بھی شخص کو علاج کیلئے گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل بھی کیا جا سکے گا ۔ کورونا آرڈیننس کے ذریعے خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اختیارات استعمال کر سکے گی ،آرڈیننس کی حکم عدولی پر دس سے پچاس ہزار جرمانے یا چھ ماہ قید ہو گی ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے آج رات بارہ بجے سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت 31 مارچ تک ٹرین آپریشن بند رہے گا ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کسیز کی تعداد 892 تک جا پہنچی ہے جبکہ چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم چھ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -