کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشہ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ5 اپریل تک بند کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ 5 اپریل تک بند کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ نے بڑافیصلہ کیا ہے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ5 اپریل تک بند کردیا۔
چیئرمین کی ہدایت کے مطابق سینیٹ دفاتر5 اپریل تک بند رہیں گے ،چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاہے کہ دفاتر بند کرنے کامقصد نقل و حرکت کو محدود کرناہے،سب کی ذمہ داری ہے کہ بروقت اقدامات کئے جائیں۔