کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن بھی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا 

کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن بھی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا 
کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن بھی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا 

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب میں  10ہزارڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہناتھا کہ 11 ارب کے فنڈزہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوفراہم کردیئے ہیں،وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنے کی تجویزدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجدکے لیے ایس اوپی جاری کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں، پنجاب میں کرفیویالاک ڈاون نہیں ہے،نجی اسکولوں میں فیسیں آدھی کردی ہیں ۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کابینہ اراکین کورونا فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دے رہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس