’کورونا وائرس کا شکار ہوئی تو میری قوت سماعت چلی گئی‘ 20 سالہ لڑکی نے انتہائی انوکھی علامات بتادیں

’کورونا وائرس کا شکار ہوئی تو میری قوت سماعت چلی گئی‘ 20 سالہ لڑکی نے انتہائی ...
’کورونا وائرس کا شکار ہوئی تو میری قوت سماعت چلی گئی‘ 20 سالہ لڑکی نے انتہائی انوکھی علامات بتادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شدید کھانسی اور تیز بخار وغیرہ کورونا وائرس کی علامات ہیں تاہم ان علامات کو ظاہر ہونے میں وائرس لاحق ہونے کے بعد کئی دن لگ سکتے ہیں۔ دو روز قبل امریکی ڈاکٹروں نے دو اور علامات بتائیں جو وائرس لاحق ہونے کے فوری بعد ظاہر ہو سکتی ہیں۔ یہ دو علامات انسان کی ذائقے اور سونگھنے کی حسیں متاثر ہونا ہیں۔ ان دو علامات کے بعد اب ایک امریکی لڑکی نے اپنے اندر کورونا کی ایک ایسی حیران کن علامت بھی بتا دی ہے کہ طبی ماہرین حیران رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 20سالہ جولیا بسکیگلیا نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس کی قوت سماعت ہی چلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولیا امریکہ کی یونیورسٹی آف بفیلو کی طالبہ ہے جو جنوری میں اٹلی گئی تھی اور وہاں اسے کوروناوائرس لاحق ہوا۔ جولیا نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ”مجھ میں کورونا وائرس کی وہ علامات ظاہر نہیں ہوئیں جو ماہرین کی طرف سے بتائی جا رہی ہیں۔ جب مجھے وائرس لاحق ہوا تو میری سونگھنے اور ذائقے کی حسیں ختم ہو گئیں اور میری قوت سماعت چلی گئی۔ میں اب صحت مند ہو چکی ہوں لیکن اب بھی حیران ہوں کہ جب مجھ میں ماہرین کی بتائی ہوئی علامات ہی ظاہر نہیں ہوئیں تو میرے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کیسے ہو گئی؟29فروری کی صبح جب میں اٹھی تھی تو میرے سر میں درد تھا اور میرے کانوں میں سائیں سائیں کی آوازیں آ رہی تھی۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میرے گلے میں آگ لگی ہوئی ہو۔ پورے جسم میں تکلیف تھی اور شدید سردی لگ رہی تھی۔ اس وقت میرے جسم کا درجہ حرارت 100تھا۔ آہستہ آہستہ میری قوت سماعت ختم ہونا شروع ہو گئی مگر ٹمپریچر 100سے اوپر نہیں گیا اور مجھے کھانسی بالکل بھی نہیں ہوئی۔ “