دنیا کورونا وائرس سے تنگ، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جارہے ہیں

دنیا کورونا وائرس سے تنگ، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی ...
دنیا کورونا وائرس سے تنگ، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جارہے ہیں

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ arstechnica.com کے مطابق یہ لوگ امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاءنورد ہیں جو دنیا کو خدا حافظ کہہ کر خلاءمیں جانے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔ ان تمام خلاءنوردوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صحت مند قرار پانے پر انہیں خلاءمیں جانے کی اجازت ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ناسا کے دو خلاءباز جیسیکا میئر اور اینڈریو مورگن خلاءمیں موجود ہیں۔ ان کے ساتھ ایک روسی خلاباز اولیگ سکریپوشکا بھی موجود ہے۔ اب تین مزید خلاءباز روانہ ہورہے ہیں اور یہ 9اپریل کو ان کے پاس پہنچیں گے۔ ان تینوں میں ایک امریکی خلاءباز کرس کیسڈی ہے جبکہ دو روسی ہیں جن کے نام آئیان ویگنر اور اناتولی ایونشین ہیں۔ ان تینوں خلاءبازوں نے گزشتہ مہینہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب واقع سٹار سٹی میں ٹریننگ لیتے ہوئے گزارا ہے اور قازقستان سے یہ لوگ خلاءکا سفر شروع کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کورونا وائرس