’اب پولیس بھیج کر تم لوگوں کو جلا دیں گے‘ اٹلی کے شہریوں کے ناظمین اپنی عوام سے تنگ آگئے، گھروں میں رکھنے کے لیے دھمکیاں دینے لگے

’اب پولیس بھیج کر تم لوگوں کو جلا دیں گے‘ اٹلی کے شہریوں کے ناظمین اپنی عوام ...
’اب پولیس بھیج کر تم لوگوں کو جلا دیں گے‘ اٹلی کے شہریوں کے ناظمین اپنی عوام سے تنگ آگئے، گھروں میں رکھنے کے لیے دھمکیاں دینے لگے

  



روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں کورونا وائرس کی وباءانتہائی سنگین ہو چکی ہے لیکن کے باوجود شہری گھروں سے باہر نکلنے سے باز نہیں آ رہے۔ شہریوں کے اس روئیے سے تنگ آئے شہروں کے میئرز نے اب انہیں سنگین دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں۔ نیشنل پوسٹ کے مطابق مختلف شہروں کے میئرز نے اپنے شہریوں کے نام پیغامات جاری کیے ہیں جن میں دھمکی دی گئی ہے کہ جو شخص آئسولیشن میں نہیں رہے گا اور گھر سے باہر نکلے گا اسے پولیس بھیج کر جلا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کیمپانیا کے میئر ونسنزو ڈی لوکا نے ایک فیس بک پوسٹ میں شہریوں کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ”مجھے خبریں مل رہی ہیں کہ لوگ گھروں میں نہیں بیٹھ رہے اور کچھ تو گریجوایشن پارٹیاں دے رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو خبردار کر رہا ہوں کہ ہم پولیس کو ’فلیم تھرور‘ (Flame Thrower)دے رہے ہیں تاکہ جو شخص گھر سے باہر نظر آئے پولیس اہلکار اسے آگ لگا کر جلا دیں۔“

مزید : بین الاقوامی