چین کا کرونا وائرس کے مرکز ووہان سےبیرونی سفر کی پابندی ختم کرنے کا اعلان،اطلاق کب ہو گا ؟جانئے

چین کا کرونا وائرس کے مرکز ووہان سےبیرونی سفر کی پابندی ختم کرنے کا ...
چین کا کرونا وائرس کے مرکز ووہان سےبیرونی سفر کی پابندی ختم کرنے کا اعلان،اطلاق کب ہو گا ؟جانئے

  



ووہان(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے نوول کرونا وائرس پھیلنے کے مرکزووہان شہر سے 2ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد 8اپریل کو بیرونی سفر کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی حکام نے بتایاہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کا سب سے زیادہ متاثرہ چینی شہر ووہان 2 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد 8 اپریل کو بیرونی سفر کی پابندیاں ختم کردیگا۔صوبائی کروناوائرس کنٹرول ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق ووہان کے لوگوں کو صوبہ ہوبے اور اس کے دارالحکومت ووہان کو چھوڑنے کی اجازت ہوگی اگر وہ گرین ہیلتھ کوڈ رکھتے ہوں'جس کا مطلب ہے کہ ان کا کرونا وائرس کے کسی بھی متاثرہ یا مشتبہ مریض کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے''۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہوبے کے دیگر علاقوں میں بیرونی آمدورفت کی پابندیاں 25 مارچ سے ختم ہو جائینگی۔23 جنوری کو ووہان نے اپنی حدود میں وبا کا پھیلا روکنے کی کوشش میں شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ، تمام بیرونی پروازوں اور ریل گاڑیوں کو معطل کرنے سمیت غیر معمولی ٹریفک پابندیوں کا نفاذ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی