اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟

اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟
اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اٹلی میںبزرگ آبادی کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اٹلی اس لیے پھنس گیا کیونکہ ان کی دوسری سب سے زیادہ عمر کی آبادی ہے۔ ہمارا ایڈوانٹیج یہ ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی دوسری نوجوان آبادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرفیو سے پہلے پوری تیاری کریں گے، یہ پلان بنائیں گے کہ کس طرح لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچانا ہے، اس حوالے سے والنٹیئرز کی فورس تشکیل دے جائے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو کہیں گے کہ وہ فنڈز جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 ہزار 927 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 77 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور یہاں چین سے تقریباً دوگنا لوگ اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

مزید : قومی /کورونا وائرس