چین میں زندگی لوٹ آئی ،دو ماہ سے بند ’’دیوار چین‘‘کے حوالے سے بڑی خوشخبری آ گئی

چین میں زندگی لوٹ آئی ،دو ماہ سے بند ’’دیوار چین‘‘کے حوالے سے بڑی خوشخبری ...
چین میں زندگی لوٹ آئی ،دو ماہ سے بند ’’دیوار چین‘‘کے حوالے سے بڑی خوشخبری آ گئی

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا وائرس پھیلنے کے باعث تقریبا 2 ماہ بند رہنے کے بعد بیجنگ میں عظیم دیوارکے بادالنگ سیکشن کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کا یہ دلکش علاقہ صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک کھلا رہے گا اور روزانہ دیکھنے والوں کی تعداد 19ہزار 500تک رکھی جائے گی، منگل کو دوپہر 2 بجے تک کل 892 ٹکٹ بکے تھے۔سیاحوں کیلئے سرکاری ویب سائٹ یا وی چیٹ کے ذریعے پیشگی ٹکٹ بک کروانا اور ہیلتھ کوڈ حاصل کرنے کیلئے اپنی ذاتی معلومات کا اندراج کروانا ضروری ہے جبکہ داخلے کے وقت ان کا درجہ حرارت لیا جائے گا۔ہجوم کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے ون-وے سرکلر ٹور کا روٹ تیار کیا گیا ہے۔ کیبل وے، دی چائنہ گریٹ وال میوزیم،قدیم گریٹ وال اور کچھ دیگر حصے بدستور بند ہیں۔بادالنگ کی عظیم دیوار جو کہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی سائٹ ہے، بیجنگ کے ضلع یانچھنگ میں شہر کے مرکز سے تقریبا 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔یہ کھولا جانے والا سب سے پہلا حصہ تھا اور سیاحوں میں عظیم دیوار کا سب سے مقبول حصہ ہے۔اس دلکش علاقے میں 2018 کے دوران 99 لاکھ سے زیادہ سیاح آئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی