کاروباری طبقے کے لیے بڑا ریلیف ،سٹیٹ بینک نے شرح سود میں بڑی کمی کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر سود کی شرح میں بڑی کمی کردی۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور ونا وائرس کے بعد معیشت پر پڑھنے والے اثرات کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کمی کی۔اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق شرح سود ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد گیارہ فیصد پر پہنچ گئی۔ ترجمان قومی بینک دولت پاکستان کا کہنا تھا کہ معاشی صورت حال کےباعث شرح سودمیں کمی کا فیصلہ کیاگیا۔