پاکستان کیخلاف سخت موقف رکھنے والے گوتم گمبھیر اپنے ہی شہریوں پر برس پڑے مگر کیوں؟ حکومت سے بڑا مطالبہ بھی کر دیا

پاکستان کیخلاف سخت موقف رکھنے والے گوتم گمبھیر اپنے ہی شہریوں پر برس پڑے مگر ...
پاکستان کیخلاف سخت موقف رکھنے والے گوتم گمبھیر اپنے ہی شہریوں پر برس پڑے مگر کیوں؟ حکومت سے بڑا مطالبہ بھی کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست کے میدان میں سرگرم رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے کہا کہ اپنی فیملی اور آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، یہ لڑائی نوکریوں اور کاروبار کیلئے نہیں بلکہ زندگی کیلئے ہے، ضروریات زندگی فراہم کرنے والوں کو اپنا کام کرنے دیں۔

واضح رہے کہ لاک ڈاﺅن کی پابندی کرنے والے لکھنو کے شہریوں میں سے کچھ شام 5 بجے گھروں سے نکلے اور رضاکاروں کو داد دینا شروع کردی، بعد ازاں ایک جلوس بھی دیکھا گیا جس پر گوتم گمبھیر آگ بگولا ہوئے اور ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت بیان جاری کیا۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس