8 نجی ہسپتالوں نے حکومت کو ایسی پیشکش کر دی کہ آپ بھی یہ بات کہنے پرمجبور ہو جائیں گے کہ واقعی ’’ہم زندہ قوم ہیں ‘‘
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارلحکومت میں ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کے8 ہسپتالوں نے 240 ایسولیشن رومز کی پیشکش کی ہے، ایک ہزار سے زائد بیڈز دینے کا اعلان کیاہے، پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرف سے 80 وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم ہوگی،گورنمنٹ کی طرف سے کیسز کو ریفر کیا جائے گا،پرائیوٹ ہسپتال والے کرونا وائرس کے مریضوں کا مفت علاج فراہم کریں گے،وفاقی حکومت ہیلتھ پروفیشنلز کو ضرورت پڑنے پر تمام حفاظتی ماسک اور آلات فراہم کرے گی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل میں ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کے سربراہا ن نے شراکت کی۔راول میڈیکل ہسپتال خاقان وحید خواجہ ایچ بی ایس میڈیکل کالج سے ڈاکٹر ریاض جنجوعہ ای ایم ڈی سی کالج کے اکبر خان نیازی رفاعہ انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد وطین جنرل ہسپتال سے میاں رشید نفیس میڈیکل ہسپتال سے عمر علی خان مارگلہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے عبد القادر نے شرکت کی۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد کے وفاقی ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے،اس صورتحال میں ہم سب یکجا ہوکر قومی چیلنج کا مقابلہ کر رھے ہیں،گورنمنٹ اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کے8 ہسپتالوں نے 240 ایسولیشن رومز کی پیشکش کی ہے، ایک ہزار سے زائد بیڈز دینے کا اعلان کیاہے،پرائیوٹ ہسپتالوں کی طرف سے 80 وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم ہوگی،گورنمنٹ کی طرف سے کیسز کو ریفر کیا جائے گا،پرائیوٹ ہسپتال والے کرونا وائرس کے مریضوں کا مفت علاج فراہم کریں گے،وفاقی حکومت ہیلتھ پروفیشنلز کو ضرورت پڑنے پر تمام حفاظتی ماسک اور آلات فراہم کرے گی،جن ہسپتالوں کی لیبز میں پی سی آر کے طریقہ پر ٹیسٹ کی سہولت ھو گی ان کو کٹس بھی فراہم کریں گے،میں پرائیوٹ ہسپتال کے سربراہان کا سپیشل شکریہ ادا کرتا ہوں ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارتِ صحت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے،کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے سخت اور ضروری اقدامات کر رہے ہیں،عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔