کرونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں نے ڈیٹول پی لیا،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں نے ڈیٹول پی لیا،بڑی تعداد میں ہلاکتیں
کرونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں نے ڈیٹول پی لیا،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

  



نیروبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیا میں لوگوں نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈیٹول پی لیا جس کے باعث 59افراد ہلاک ہو گئے

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کرونا کے خطرات سے بچاو¿ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس